بُرج ثور کی شخصیّت





جن افراد کی پیدائش 21اپریل سے لیکر 21 مئی کے درمیان ہو اُن کا برج ثور ہوتا ہے.اس برج کے ما تحت ہونے والے افراد کا مزاج سرد خُشک،نرم طبیعت،سنجیدہ مزاج،عیاش ،مُستقل مزاج،خاموش سا ہوتا ہے.دوسروں کا اثرخیالات جلد قبول کر لیتے ہیں-
یہ شخص گانے بجانے کے شوقین ہقتے ہیں.مذہبی علوم کی طرف دھیان رکھتے ہیں.بزرگوں کا اھترام کرتے ہیں.اپنی آمدنی کا کافی حصہ صدقہ خیرات کرتے ہیں.بہن بھائی کم ہوتے ہیںمُلازمت میں اکثر پریشانی رہتی ہے.پیٹ کے امراض میں مُبتلا رہتے ہیں.یہ لوگ مضبوط قوتِ ارادی کے مالک ہوتے ہیں.ایسے لوگ مذہب کے بہت پابند ہوتے ہیں.مال و دولت جمع کرنے کا ینکو بہت شوق ہوتا ہے.اور بہت حد تک کافی ساری دولت اکٹھی کر لیتے ہیں.
اپنی بات کے بیحد پُختہ ہوتے ہیں.اور بعض اوقاتاپنی ضد پر قائم رہتے ہیں.چاہے اس ضد سے نقصان ھی کیوں نہ ہو.ہر کام کو بہت ہی سوچ سمجھ کر کرتے ہیں.ہر مُشکل کا سامنا ڈٹ کر کرتے ہیں.ین لوگوں کا بچپن راحت اور آرام سے گُزرتا ہے.اپنے والدین سے آرام پاتے ہیں.
ان کے لیے تجارت بہت مُفید رہتی ہے.اور تجارت سے کافی مال بناتے ہیں.یہ عزیزوں سے میل جول کو پسند کرتے ہیں.اُستاد کے خدمت گُزار ہوتے ہیں.نرم مِزاج ہوتے ہیں.لوگوں میں عزت و مرتبہ پاتے ہیں.بہت ہنر مند ہوتے ہیں.اکثر فربہ بدن ہوتے ہیں.علمِ ہندسہ اور ریاضی میںماہر ہوتے ہیں.اکثر دُشمنوں سے نقصان اُٹھاتے ہیں.
کاروباری اور دفتری معملات میں سخت گیر ہوتے ہیں.جو پیشہ اختیار کرتے ہیں اکثر اس میں کامیاب ہوتے ہیں.بہت خوش خلق اور مہمان نواز ہوتے ہیں.تھوڑے سے ضدی بھی ہوتے ہیں ان لوگوں کوبرداشت سے کام لینا چاہیے اور خوامخواہ جھگڑے سے گُریز کرنا چاہے.
یہ لوگ گھر کی زمہ داریوں کو بہت اچھے طریقے سے پورا کرتے ہیں.کسی کام میں جلد بازی کا مُظاہرہ نہیں کرتے.ہمیشہ صبر سے کام لیتے ہیں.محنت کرنے کے عادی ہوتے ہیں.یہ مادیت پر زیادہ یقین رکھتے ہیں.اگر کسی سے دوستی کرلیں تو پھر جان بھی قربان کر دیتے ہیں.یہ انتہائ وفادار دوست ثابت ہوتے ہیں.مُستقل مزاج اورظاہری تکبر اور لگی لپٹی کے بجائےکھری کھری کہنے کوترجیح دیتے ہیں.ان لوگوں کاحلقہِ احباب اکثر محدود ہی ہوتا ہے.یہ دوستوں کا انتخاب بھی انتہائی سوچ سمجھ کر کرتے ہیں.

برج ثور سےتعلق رکھنے والوں کا حلیہ

بڑا چہرہ،بھاری گردن،موتے ہونٹ ،موٹی ناک،بھاری آواز،ہاتھ اور پائوں قدرے چھوٹے مگر نم و گُداز .مضبوط کندھے،آنکھیں قدرے باہر کو نکلی ھوئی،چوڑی پیشانی،قدرے سُفید رنگت،ملے ہوئے ابرو،پتلی کمر،چھوٹا قد ہوتا ہے.

Mastana Mahi

My Name Is Rao Shakeel.I belong to a little city of punjaab named Lodhran Pakistan,Bloging and movie making and acting is my pasion. I am also intrest in singing and astrology.

Post a Comment

Previous Post Next Post