بُرج جوزا کی شخصیّت



بُرج جوزا سے تعلق رکھنے والے افراد کی پیدائش 22 مئی تا 21 جون کے درمیان ہوتی ہے.اس بُرج کا مالک عقلمند،سنجیدہ،مزہب کا سچا اور زُبان کا پاسدار ہوتا ہے.اور اکثر دشمنوں پر غالب رہتا ہے..یہ لوگ خوش تقریر،خوش خٌق اور مہمان نواز ہوتے ہیں.یہ لوگ ہر دل عزیز ہوتے ہیں.موسیقی کے شائق ہوتے ہیں.ان لوگوں کو اکثر بیرونی سفر در پیش آتا رہتا ہے.
یہ شخص دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں.ایک لمحے میں خوش نظر آتے ہیں تو دوسرے لمحے ہی غمگین صورت بنا لیتے ہیں.یہ ہر فن مولا شخص ہوتے ہیں.یہ حساس طبیعت کے مالک بھی ہوتے ہیں.یہ محنتی اور با عمل ہوتے ہیں.اور کبھی کبھی تو اپنی صلاحیتوں سے بڑہ کر کام کو سا انجام دے دیتے ہیں.ان کی زندگی میںاکثر کام مُکمل ہونے کے قریب ہوتے ہیں تو عین وقت پر بگڑ جاتے ہیں.یہ بہت جلد کام کو سیکھ جاتے ہیں.خاس طور پر نئی زُبانیں وغیرہ.یہ بہت اچھے مُقرر ثابت ہوتے ہیں.
ایسے لوگ اکثر بہت مہربان نظر آتے ہیں.اورکبھی انتہائی سخت ناراض نظر آتے ہیں.یہ عام طور پر متلون مزاج ہوتے ہیں.اس لیے ان لوگوں کے خیالات میں ٹھرائو نہیں ہوتا ان کا موڈ روزانہ بدلتا رہتا ہے.جوزا والے اپنی بات کے پکے اورارادوں کے اتل ہوتے ہیں.ین کی اصل پہچان یہ ہے کہ یہ بےحد زندہ دل اور خوش باش لوگ ہوتے ہیں.تاہم بعض اُوقات اِن پر سخت مائوسی طاری ہو جاتی ہے.یہ تمام عُمر مذہب کے پابند رہتے ہیں.اچھی خوراک اور اچھے لباس کے شئق ہوتے ہیں.ان لوگوں کا خاندان کافی وسیع ہوتا ہے.
ان برج سے تعلق رکھنے والے افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی ان کو سچے دل سے چاہے.اور انکی یہ خاہش پوری بھی ہوجاتی ہے.یہ لوگ اکثر پسند کے بٍغیر ہی شادی کر لیتے ہیں.اور اکثر شادی کے بعد رومانس کرتے ہیں.یہ زندگی میں کئی دوست بناتے ہیں .اور مرتے دم تک دوستی نبھاتے ہیں.یہ محفل میں لوگوں کے ساتھ گُھل مل کر رہنا پسند کرتے ہیں اور لوگ بہت جلد ان سے مُتاثر ہوجاتے ہیں.

بُرج جوزا سے تعلق رکھنے والے افراد کا حُلیہ


Mastana Mahi

My Name Is Rao Shakeel.I belong to a little city of punjaab named Lodhran Pakistan,Bloging and movie making and acting is my pasion. I am also intrest in singing and astrology.

Post a Comment

Previous Post Next Post